وفاق المدارس العربیہ کے سالانہ امتحانات آج شروع ہوں گے
راولپنڈی ( نوائے وقت رپورٹ) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سالانہ امتحانات آج پورے ملک بشمول آزاد کشمیر فاٹا گلگت بلتستان میں شروع ہونگے ۔ ان امتحانات کیلئے 1860 امتحانی مراکز قائم کر دئیے گئے ہیں جن میں 3,64,000 طلبہ وطالبات امتحان دینگے۔ راولپنڈی شہر میں دارلعلوم تعلیم القرآن اورجامعہ اسلامیہ صدر سمیت مختلف امتحانی مراکز قائم کیے ہیں یہ بات مفتی عبدلرحمن توکلی نے بتائی۔ ان امتحانات کیلئے وفاق المدارس العربیہ کی نصاب کمیٹی کے رکن کو مسئول مولانا مفتی عبدالرحمن کی طرف سے تعلیمی بورڈز،آئی بی سی سی کے علاوہ ایچ ای سی کے حکام کو بھی امتحانی سینٹروں کے دورہ کی دعوت دیتے ہوئے کہاہے کہ سرکاری حکام امتحانی سینٹروں کا معائنہ کرکے ہمارے معیاری اور شفاف امتحانی طریقہ کارکا جائزہ لے سکتے ہیں ،انہوں نے بتایاکہ اس سے قبل 12اپریل تک جاری رہنے والے حفاظ کے امتحان میں75ہزارطلباء وطالبات نے حصہ لیاجبکہ مذکورہ امتحان میں گذشتہ سالوں کی نسبت زیادہ طلباء و طالبات حصہ لے رہے ہیں ،جو مغرب اور ان کے حواریوں کی طرف سے کیے جانے والے منفی پروپیگنڈے کا منہ توڑجواب ہے۔