عمران خان کی روزنامہ نوائے وقت کے چیف رپورٹر اور سینئر صحافی محمد نواز رضا کو تمغہ حسن کارکردگی ملنے پر مبارکباد
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے روزنامہ نوائے وقت کے چیف رپورٹر اور سینئر صحافی محمد نواز رضاء کو تمغہ حسن کارکردگی ملنے پر دلی مبارکبادپیش کی ہے اور ان کیلئے نیک تمنائوں اور جذبات کا اظہار کیا ہے پی ٹی آئی کے سینٹرل میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری اپنے تہنیتی پیغام میں چیئرمین عمران خان نے کہا کہ شعبہ صحافت میں محمد نواز رضاء کی خدمات قابل تحسین ہیں انہوں نے کہا کہ محمد نواز رضا جیسے کہنہ مشق اہل قلم قوم کا اثاثہ ہیں اپنے پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف نے محمد نواز رضاء اور روزنامہ نوائے وقت کیلئے نیک تمنائوں اور خواہشات کا اظہار کیا ۔