رائیونڈ: 35سالہ خاتون گھر میں پراسرار طور پر زیادتی کے بعد قتل
رائے ونڈ (نامہ نگار) دربار دولہ مولا رائے ونڈ پنڈ میں 35 سالہ شادی شدہ عائشہ نامی خاتون گھر میں پراسرار طور پر قتل کردی گئی ،گھر میں ڈکیتی کے ساتھ خاتون سے زیادتی بھی کی گئی ہے شوہر امجد نے بتایا کہ وہ بھکر کا رہائشی ہے دوسال قبل اس نے عائشہ جو کہ کرسچن تھی مسلمان کرکے شادی کی اور رائے ونڈ میں کرائے کے مکان میں رہ رہے تھے ان کی کوئی اولاد نہیں ہے پولیس کے مطابق شوہر کے بیانات مشکوک ہیں ممکن ہے اس نے بیوی کو شک کی بنیاد پر خود ہی قتل کیا ہو تاہم پولیس نے شوہر امجد کو حراست میں لے لیا ہے اور نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈیڈ ہاوس بھجوادیا ہے۔