سالگرہ نہ منانے دینے پر خواجہ سرائوں کا ایس ایچ او گرین ٹائون کے خلاف تھانہ کے باہر احتجاج
لاہور(نامہ نگار) گرین ٹاؤن کے علاقہ میں خواجہ سراؤں نے سالگرہ کی اجازت نہ دینے پر ایس ایچ او کے خلاف تھانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ خواجہ سراؤں کا ایس ایچ او گرین ٹاؤن یوسف بٹ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ایک ریت چلی آرہی ہے کہ ہم ہر سال سالگرہ دھوم دھام سے مناتے ہیںایس ایچ او کا کہنا تھا کہ یہ خواجہ سرا ء شادی ہال میںسالگرہ کی تقریب میں ڈانس اور شراب کی محفل سجاتے ہیں۔