گورنر پنجاب کی گاڑی کی کار سے ٹکر خواتین بچوں سمیت 7افراد زخمی ایک کی حالت تشویشناک
ساہیوال (نوائے وقت رپورٹ) گورنر پنجاب کی گاڑی نے ساہیوال سے اوکاڑہ آنے والی گاڑی کو ٹکر مار دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق گاڑی میں سوار دو خواتین‘ چار بچے اور ایک نرس شدید زخمی ہو گئی۔ گورنر رفیق رجوانہ کی گاڑی میں ان کا بیٹا‘ بیٹی اور ایک غیر ملکی خاتون سوار تھیں۔ زخمیوں میں معذور خاتون ثمینہ بی بی کی حالت تشویشناک ہے۔ صائمہ بی بی نامی خاتون کے ہاتھ کی ہڈی ٹوٹی اور مختلف چوٹیں بھی آئیں۔ پولیس نے تاحال ذمہ داروں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ گورنر کی گاڑی بھی جائے حادثہ سے غائب کر دی گئی۔ گورنر کے بیٹے‘ بیٹی اور غیر ملکی خاتون کو بغیر قانونی کارروائی کے جانے دیا گیا۔