تنہا مہاجر بچے اپنے اہل خانہ کو یورپ بلا سکتے ہیں،یورپی عدالت کا فیصلہ
لکسمبرگ(این ا ایس ین آئی)یورپی یونین کی اعلیٰ ترین عدالت نے کہاہے کہ ایسے تنہا نابالغ مہاجر، جنہیں یورپی ممالک میں سیاسی پناہ دے دی گئی ہو، اپنے اہل خانہ کو اپنے پاس بلوانے کے حق دار ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس عدالت نے اپنے ایک فیصلے میں کہا کہ ایسے مہاجر جو اس وقت یورپی یونین میں داخل ہوئے، جب وہ اٹھارہ برس سے کم عمر کے تھے اور اس کے بعد ان کی جانب سے سیاسی پناہ کے لیے دائرکردہ درخواست منظور کر لی گئی، جب کے اس دوران وہ قانونی طور پر بالغ کہلائے جانے کی عمر یعنی اٹھارہ برس کے ہو چکے ہوں، اپنے اہل خانہ کو یورپ بلا سکتے ہیں۔یورپی یونین کی اعلیٰ ترین عدالت میں یہ فیصلہ اریٹریا سے تعلق رکھنے والی اس لڑکی کے مقدمے میں دیا گیا۔