ہمارے تمام مسائل کا حل سیرت مصطفیٰٰؐ پر عمل پیرا ہونے میں ہے: شاہ محمود قریشی
ملتان (نامہ نگار خصوصی) جامع مسجد بلال محلہ اعوان پورہ حافظ جمال روڈ پر محفل پاک منعقد ہوئی جس کی صدارت پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل کا حل سیرت مصطفیٰؐ پر عمل پیرا ہونے میں ہے اسلام ہمیں امن بھائی چارے اور رواداری کا درس دیتا ہے اور اسلام ہمیں انتشار اور فرقہ بازی سے روکتا ہے امن کے لئے ضروری ہے کہ آپ کے تنازعات ختم کر کے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو جائیں سیرت النبیؐ کا مطالعہ کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ ہمارے تمام مسائل کا حل اسوہ حسنہ میں موجود ہے محفل کے اختتام پر مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملک کی سلامتی و استحکام کے لئے دعا کی اس موقع پر مولانا فاروق مہروی سید رمضان شاہ مفتی ظاہر عباس اعوان چیئرمین ڈاکٹر ذیشان مقبول صاحبزادہ حافظ منظور احمد قاری محمد طیب چشتی سید محمد عادل مولانا ابراہیم حافظ فیصل مقبول خالد حسین میاں حسین اعوان محمد رمضان راحیل محمود شیخ تاج محمد حافظ عمران فیض شہباز نقشبندی و دیگر موجود تھے۔