عوامی خدمت کا جذبہ لیکر صوبائی حلقہ سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا،مقبول بخاری
ملتان(نامہ نگارخصوصی)تحریک انصاف کے رہنما مقبول بخاری نے تحریک انصاف الیکشن مینجمنٹ آفس میں جاوید لغاری اور فاروق زبیر کو حلقہ پی پی 213سے تحریک انصاف کی ٹکٹ کیلئے کاغذات جمع کرادیئے۔اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما مقبول بخاری نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کا جذبہ لیکر صوبائی اسمبلی کے حلقہ سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے مشن کو لیکر الیکشن میں جائیں گے۔اس موقع پر ضیغم مقبول ،اقبال شاہ ،حماد کمبوہ،خرم شہزاد بھٹہ،سمیع بھٹہ ،محمد یوسف ،سلطان شاہ،عبدالغفار شاہ اور دیگر موجود تھے۔