خلیل اختر کی شوٹنگ میں چھٹی پوزیشن
گولڈ کوسٹ/ آسٹریلیا (سپورٹس رپورٹر) کامن ویلتھ گیمزمیں پاکستان کے محمد خلیل اختر 25 میٹر ریپڈ فائر پستول کے فائنل میں چھٹے نمبر پر رہے۔ کوالیفائنگ راونڈ میں محمد خلیل اختر نے 576.14x سکور کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کر کے مین فائنل راؤنڈ میں جگہ بنائی تھی۔ تاہم وہاں ان کا سکور صرف 8 رہا۔ ٹریپ مینز کوالیفیکشن کے پہلے روز پاکستان کے عامر اقبال اور فرخ ندیم ایکشن میں دکھائی دیئے جو آج بروز ہفتہ کو بھی ایکشن میں دکھائی دینگے۔