دورہ انگلینڈ میں اچھا پرفارم کرونگا : اسد شفیق
لاہور(نمائندہ سپورٹس ) انگلینڈ اورآئرلینڈ کے دوروں کیلئے قومی کرکٹ ٹیم نے جمعہ کی صبح بھر پور ٹریننگ کی۔ا پلیئرز کو مخصوص جسمانی ورزشوں کے بعد کوچز کی جانب سے فیلڈنگ پریکٹس کروائی گئی، غیر ملکی قومی کوچ مکی آرتھر نے گراؤنڈ میں میٹریس بچھوا کر پلیئرز کو ڈائیو لگوا کر کیچ پکڑنے کی بھر پور پریکٹس کروائی۔ نیٹ میں بیٹنگ اور بائولنگ کی بھی بھرپور پریکٹس کی۔ سپنر شاداب خان کوچز کی توجہ کا مرکز رہے۔ بلے باز اسد شفیق نے کہا کہ مصباح الحق اور یونس خان کے بعد بطور سینئر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، یاسر شاہ کے ان فٹ ہونے سے نقصان ہوا۔ فیلڈنگ پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں، چھٹے نمبر پر بیٹنگ کے باعث ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ سکور نہیں کرسکا، دورہ برطانیہ میں اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کروں گا‘دورہ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔