نواز شریف کی سیاحت ختم‘ دور سیاحت کا آغاز ہو چکا‘ ترجمان پی ٹی آئی
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سیالکوٹ میں لوگ دیکھ کر لگ رہا ہے کہ کافی دیگیں بچ گئی ہوں گی۔ پہلا کام تو مریم بی بی یہ کریں کہ وہ دیگیں ساتھ لیتی جائیں، جاتی امراء میں کام آئیں گی۔ یہ بات تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان فواد چوہدری نے مریم نواز کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ مریم بی بی جو بیانیہ بیچ رہی ہیں وہ یہ ہے کہ انکے ساتھ بڑا ظلم ہوا ہے۔ جبکہ حقیقت میں ظلم تو پاکستان اور اسکے کروڑوں عوام کیساتھ ہوا ہے۔میرا خیال ہے کہ تاحیات نااہل والد اور انکی صاحبزادی سوشل میڈیا کنونشز کے بہانے پہلی مرتبہ پاکستان دیکھ لیں گے اس سے پہلے یقیناً انہوں نے پاکستان کے اتنے چکر نہیں کاٹے انکی سیاست ختم اور دور سیاحت کا آغاز ہو چکا ہے۔ میرا خیال ہے کہ اس ساری سیر و سیاحت کے بعد انہیں پاکستان کی سیاحت پر کتابیں لکھنے کا موقع میسر آئے گا۔