کراچی : عبد اللہ شاہ غازی مزار کے سٹور روم میں آتشزدگی، قابو پا لیا گیا
کراچی(صباح نیوز)کراچی میں عبد اللہ شاہ غازی کے مزار کے عقب میں واقع سٹور روم میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں عبد اللہ شاہ غازی کے مزار کے عقب میں واقع سٹور روم میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔