پوپ کو اجرک دینے والا پاکستانی نوجوان پادری بنے گا
کراچی (بی بی سی نیوز) مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس سے ملاقات کے بعد نوجوان ڈاکٹر ڈینیئل بشیر نے پادری بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پوپ کا دنیا میں امن کے لئے دعاگو ہونا اور ان کی حلیم طبیعت نے انہیں اتنا متاثر کیا کہ انہوں نے اپنی زندگی چرچ کی خدمت میں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔