افغانستا ن: طالبان کا حملہ‘ سربراہ سمیت 10 پولیس اہلکار ہلاک‘ 4 زخمی‘ کئی جنگجو بھی مارے گئے
کابل(آئی این پی)افغان صوبہ ہرات میں طالبان حملے میں10 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ4 زخمی ہو گئے، جوابی کاررروائی میں کئی طالبان بھی مارے گئے تاہم اْن کی تعداد کا تعین نہیں کیا جا سکا۔ ہرات میں طالبان کے ایک حملے میں دس پولیس اہلکار ہلاک جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے۔ گورنر شکراللہ شاکر نے بتایا حملے کے مقام پر بھیجے گئے پولیس اہلکاروں کی ایک ویگن کو سڑک کنارے نصب ایک بارودی سرنگ اور راکٹ حملے کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ اس دھماکے میں پولیس پارٹی کا سربراہ بھی ہلاک ہوا۔ شاکر کے مطابق حملے میں کئی طالبان بھی مارے گئے تاہم اْن کی تعداد کا تعین نہیں کیا جا سکا۔ اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی عسکریت پسند گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔