یوتھ کنونشن میں گریٹر اقبال پارک میں توڑ پھوڑ کا الزام غلط ہے: ذکر اللہ مجاہد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ گریٹر اقبال پارک کی انتظامیہ کے اس موقف کو کہ 8 اپریل کو مینار پاکستان پر ہونے والے یوتھ کنونشن میں جماعت اسلامی کے ورکرز نے گریٹر اقبال پارک میں توڑ پھوڑ اور قومی املاک کو نقصان پہنچایا اس الزام کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ جماعت اسلامی پاکستان کی ایک منظم جماعت ہے جو آئین اور قانون کی پاسداری پر یقین رکھتی ہے اور مینار پاکستان اور گریٹر اقبال پارک کو قومی ورثہ اور اثاثہ سمجھتی ہے اس کو نقصان پہنچانے کا جماعت اسلامی سوچ بھی نہیں سکتی۔