سپریم کورٹ کے فیصلہ سے ملک میں احتساب کی راہ ہموار ہوئی ہے: میاں مقصود
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم تاحیات نااہل کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے سے ملک میں احتساب کی راہ ہموار ہو چکی ہے کرپٹ عناصر کا کڑا احتساب وقت کا اہم اور ناگزیر تقاضا ہے جب تک ملک میں طاقتور طبقے کا احتساب نہیں ہوگا تب تک کسی بھی قسم کی بہتری کی امید نہیں کی جا سکتی ملک کو لوٹنے والے دیگر کرپٹ عناصر کے خلاف بھی کارروائی کی جائے بدعنوان اور کرپٹ عناصر کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔