نوازشریف، جہانگیر ترین کی تاحیات نااہلی قانونی تقاضوں کے عین مطابق ہے: عزیز الرحمٰن چن
لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ ن لیگی حواری شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو شہید کی مثالیں دے کر شریف خاندان کی کرپشن پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔ نوازشریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نااہلی قانونی تقاضوں کے عین مطابق ہے۔ یوسف رضا گیلانی کے خلاف جھوٹے کیسز بنانے والے اپنی کرپشن پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔