2 صوبائی وزراء کے بیرون ملک دوروں کیلئے این او سی جاری
لاہور ( سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے دو صوبائی وزراء کو بیرون ملک دوروں کے لئے این او سی جاری کر دیا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبائی وزیر ماحولیات بیگم ذکیہ شاہنواز کو امریکہ کے لئے 15یوم جبکہ صوبائی وزیر مختار احمد بھرت کو انڈونیشیا کی سات روزہ دورہ کے لئے این اوسی جاری کر دیا ہے ۔