تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام شب التجاء آج ہوگی
راولپنڈی ( نوائے وقت رپورٹ) تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام بسلسلہ معراج النبی شب التجاء کے عنوان سے ایک پروقار روحانی محفل آج رات بعد از نماز عشاء الہ دین شادی ہال سکستھ روڈ چوک میں منعقد ہوگی جس میں شہر بھر سے سینکڑوں افراد شریک ہوں گے محفل میں لاہور سے منہاج نعت کونسل ( ہلالی برادران) بارگاہ رسالت میں گل ہائے عقیدت پیش کرے گی اور ڈاکٹر طاہر القادری کا خصوصی خطاب بذریعہ پروجیکٹر سنایا جائے گا۔