محکمہ تعلیمضلع چکوال میں تبادلوں پر سے پابندی اٹھا دی گئی ہے، وحید رضا
چکوال( نا مہ نگار )چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ تعلیم ضلع چکوال وحید رضا نے بتایا ہے کہ محکمہ تعلیم ضلع چکوال میں تبادلوں پر سے پابندی اٹھا دی گئی ہے اور تبادلوں کیلئے جو طریقہ کار اور قواعد و ضوابط مقرر کیے گئے ہیں ان پر سختی سے عمل ہوگا اور تبادلوں کیلئے تقرریوں کے مقابلے میں زیادہ سخت طریقہ کار وضع کیا گیا ہے اور تبادلے قطعی طور پر میرٹ اور اس مجوزہ طریقہ کار کے مطابق ہونگے۔ انہوں نے بتایا کہ ان درخواستوں کی ابتدائی چھان بین کے بعد شارٹ لسٹ آویزاں کی جائیگی اور پھر اس کے بعد میرٹ پر آنے والے خواہش مند اہلکاروں کے تبادلوں پر عمل درآمد ہوگا۔۔ انہوں نے بتایا کہ اب جس انداز میں میرٹ پر تقرریاں اور تبادلے ہو رہے ہیں ۔