چیئرمین نیب ڈی ایس ریلوے راولپنڈی کیخلاف تحقیقات کریں،ڈاکٹر اشتیاق عرفان
راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ) ریلوے کا ڈی ایس ریلوے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹے اور ہم د یکھتے رہیں ایسا نہیں ہونے دیں گے ،انہوں نے مطالبہ کیاکہ محکمہ نیب کے چیئرمین ڈی ایس ریلوے راولپنڈی کے خلاف تحقیقات کریں ۔ ان خیالات کا اظہا پریم یونین سی۔بی اے را ولپنڈی ڈویثر ن کے صدر ڈاکٹر اشتیاق عرفان نے مجلس عا ملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ے کیا ۔ انہوں نے مزید کہاکہ موجودہ نظام میں ریلوے مزدور کا بچہ مزدور اور افسر کا بچہ افسر ہی رہے گا ہم اس نظام سے بغاوت کا اعلان کرتے ہیں ریلوے مزدروں نے کرپٹ ریلوے بیوروکریسی کے با وجود سولہ سولہ گھنٹے ڈیوٹی دیکر ریلوے کو بحران سے نکالا چالیس ہزار مزدروں کی کمی کے با وجود ریلوے کو رواں دواں رکھا ریلوے کو بحران سے نکالنے کیلئے مزدوروں نے دن رات کام کیا کوئی وزیر یا بیوروکریٹ ریلوے کو خسارے سے نہیں نکال سکتا جب تک مزدور دن رات کام نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے مزدوروں کو کوئی مراعات نہیں دی گئیں اب مزدور اپنے مسائل کے حل کیلے تیا رہو جائے پریم یونین کا ویجیلیس سیل ان لوگوںکے خلاف ثبوت جمع کردیئے ہیں جو کہ جلد ان کی کرپشن منظر عام پرلائیں گے ا س سلسلہ میں تمام زونوں میں دورے کررہے ہیںمزدورں کے مساہل کے حل کے لیے مشاورت کی جائے گی۔اجلاس میں سیکڑوں مزدورں نے شرکت کی۔