شہباز شریف آج دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ن لیگ کے صدر اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کل ایک روزہ دورے پر صبح نو بجے کراچی پہنچیں گے۔ وزیراعلی پنجاب کل شام مقامی ہوٹل میں ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرینگے ۔ میاں شہباز شریف گورنر ہاو¿س میں گورنر سندھ اور ن لیگ کے رہنماو¿ں سے ملاقات کرینگے۔حکومت سندھ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور پنجاب کے وزیراعلیٰ میاں محمد شہباز شریف کو آج دورہ کراچی کے موقع پر بلٹ پروف سیکورٹی فراہم کرنے کافیصلہ کیا ہے‘ ان کے لئے وزیراعلیٰ ہاﺅس‘ گورنر ہاﺅس اور پروٹوکول محکمے کی جانب سے 3 بلٹ پروف گاڑیوں کی فراہمی‘ ائیر پورٹ پر سرکاری استقبال‘ ائیرپورٹ سے گورنر ہاﺅس اور پھر مقامی ہوٹل میں پروگرام میں شرکت کے موقع پر فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔
شہباز شریف کراچی