پاکستان نئے سرمایہ کاروں ، صنعتکاروں اور تاجروں کیلئے سازگار ہے، علی جہانگیر
کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے اور نئے سرمایہ کاروں ، صنعتکاروں اور تاجروں کیلئے سازگار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اینٹریپرونیور شپ کا سفر کرنے والے افراد کاروباری اور انتظامی مہارتوں، معلومات اور تجارتی امور پر مہارت حاصل کرنے میں مدد کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم کے مشیر خاص علی جہانگیر نے انسٹیٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کے تحت ا ینٹریپرونیور شپ اور مینجمنٹ اسکل کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر کمپنی اپنے لیڈر کے نقطہ نظر سے خودعکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ملازمین کی تربیت اور اضافے میں ادارے کا بہت اہم کردار ہے۔ علی جہانگیر صدیقی نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بڑھ رہی ہے جبکہ ابھی بھی کچھ رکاوٹوں موجود ہیں جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہے، معیشت کے مختلف شعبوں میں نمایاں صلاحیت ہے اور ہمیں تجارتی مستقبل کے پیش رفت کے نئے مواقع تلاش کرنے کی ضرورت ہے. انہوں نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ ملک کی ترقی اوران کیلئے پہلوؤں کو تلاش کریں۔ ا س موقع پر سیشن سے سی بی ایم اور سی ای ای کے ڈین ڈاکٹر سید عرفان حیدر سمیت آئی او بی ایم کی سینئر انتظامیہ ،فیکلٹی، طالب علموں اورصنعت کاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔