ایک ویڈیو پیغام میں ناصر جمشید نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ نہ تو انھوں نے گھر تبدیل کیا اور نہ ہی وہ کسی سے چھپ رہے ہیں .ناصر جمشید کا کہنا تھا کہ میڈیا میں ان کے حوالے سے چھپنے والی عدم تعاون کی خبریں بے بنیاد ہیں وہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے تعاون کے لیے تیار ہیں۔ساتھ ہی انھوں نے پی سی بی سے درخواست کی کہ پہلے برطانیہ میں ہونے والی این سی اے کی تحقیقات کو مکمل ہونے دیا جائے۔یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ 2017 میں منظر عام پر آنے والے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے شرجیل خان اور خالد لطیف کو معطل کردیا تھا اور معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک ٹریبونل تشکیل دیا تھا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024