قیام امن کیلئے بین المذاہب و مسالک مکالمہ وقت کی اہم ضرورت ہے: راغب نعیمی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرمحمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ اسلام انسانی حقوق کاحقیقی محافظ اورامن کا داعی ہے،امن وامان کے قیام کیلئے’’ بین المذاہب ومسالک مکالمہ‘‘وقت کی اہم ضرورت ہے۔دنیا کے سامنے اسلام کے صیح تشخص کو پیش کرنا ازحدضروری ہے۔نبی کریم ﷺنے اپنے مثالی کردارسے خطے عرب میںسب سے پہلے امن کی بنیاد رکھی اوراسلام کے پیروکارہی امن وآشتی کے حقیقی علمبردارہیں۔پرامن معاشرے کی تشکیل کے لئے اساتذہ اورعلماء کرام ’’برداشت ‘‘کے کلچر کوعام کیاجائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ نعیمیہ میں’’اسلام اورسماجی علوم ‘‘کے موضوع پرمنعقدہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ورکشاپ میں ملک کے مختلف مدارس کے طلبہ وطالبات نے حصہ لیا۔انہوں نے مزید کہاکہ قدیم علوم کے ساتھ جدید علوم کوفروغ دے کردنیاکو امن کاگہوارہ بنایا جاسکتاہے۔