سپیڈو بسوں کے کارڈ سستے کئے جائیں: ناظم شوکت
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) مسائل کمیٹی کے چیئرمین ناظم شوکت نے کہا ہے کہ سپیڈو بسوں میں استعمال ہونے والے سفری کارڈ کی قیمت 130 روپے سے کم کی جائے اور لاری اڈا مینار پاکستان سے داتا دربار مال روڈ ریل چوک، گنگارام ہسپتال اور جیل روڈ کے روٹ پر بھی بسیں چلائی جائیں اس روٹ پر پہلے ایک نمبر ویگن چلا کرتی تھی جو ختم کرکے اس کا روٹ تبدیل کر دیا گیا ہے اس روٹ پر جانے والے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔