محکمہ اوقاف ایڈمنسٹریٹر ز کو 30جون تک آمدن کے اہداف حاصل کرنیکی ہدایت
لاہور (خصوصی نامہ نگار)محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجا ب کے زیر اہتمام زونل ایڈمنسٹریٹر کانفرنس میں ایڈمنسٹریٹرز کو 30جون تک اپنی آمدن کے اہداف حاصل کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ کانفرنس کی صدارت صوبائی وزیر سید زعیم حسین قادری نے کی جبکہ سیکرٹری / چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف، ڈی جی ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ، ڈائریکٹرز اوقاف ،زونل ایڈمنسٹریٹرز اوقاف پنجاب ودیگر آفیسران اوقاف نے شرکت کی۔