گنگارام ہسپتال میں ایسٹر کے حوالے سے تقریب
لاہور (پ ر) سرگنگا رام ہسپتال میں پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز آرگنائزیشن اور پاکستان ہیلتھ سپورٹ سٹاف آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ایسٹر کے حوالے سے پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا مہمان خصوصی ایم ایس سید ڈاکٹر نعمان مطلوب تھے تقریب میں صدر طلعت سجاد، جنرل سیکرٹری شعیب انور چودھری، راؤ عارف حمید، وحید الحمید شاد، محمد الیاس، محمد عابد، شاہد اسلم، صابر صادق، ساجد علی سمیت الماس بوٹا ثریا اسحاق و دیگر ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔