عوام نے انتشار اور جلائو گھیرائو کی سیاست کرنیوالوں کو مستر کر دیا: نذر عباس گیلانی
کاہنہ (نامہ نگار ) مسلم لیگ ن کے رہنماء نذر عباس گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن عوامی مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے جسکی وجہ سے شریف برادران کی مقبولیت کا گراف دن بہ دن بڑھ رہا ہے اور مخالفین کے بیان بازی کی اب عوام کی نظروں میں کوئی اہمیت نہیں آئندہ پانچ سال بھی مسلم لیگ ن ہی کی حکومت کا ہو گا کیونکہ ترقیاتی کاموں کی بھرمار سے عوام میاں نواز شریف کو آئندہ بھی وزیر اعظم اور میاں شہباز شریف کو وزیر اعلی دیکھنا چاہتی ہے ۔عوام نے انتشار اور جلائو گھرائو کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے ۔