ممکنہ جنگ :شمالی کوریا نے شہریوں کو نقل مکانی کی ہدایت کر دی، روسی میڈیا
ٹوکیو (نیوز ایجنسیاں) جاپان نے شمالی کوریاکے ایٹمی بحران کو حل کرنے کے لئے چھے فریقی مذاکرات شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔ ترجمان یوشیدہ سوگا نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ جاپان شمالی کوریا کے ایٹمی بحران کے حل کے لئے شمالی کوریا، جنوبی کوریا، جاپان، چین، امریکا اور روس کے درمیان مذاکرات کا خواہاں ہے۔ شمالی کوریا نے ممکنہ جنگ کے پیش شہریوں کو نقل مکانی کی ہدایت کر دی، روسی میڈیا کے مطابق پیانگ یانگ شہر کی 25 فیصد آبادی کو ایسے احکامات ملے ہیں۔ این این آئی کے مطابق جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ یون بیونگ سی نے کہا ہے کہ اسے یقین ہے کہ امریکہ شمالی کوریا پر کسی بھی پیش بندی کے طور پر کیے جانے والے حملے سے قبل ہم سے مشورہ کرے گا۔