ایران میں آئندہ صدارتی اور بلدیاتی انتخابات کے نتائج دشمنوں کو مایوس کر دینگے :صدر روحانی
تہران (اے پی پی) ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران میں آئندہ ہونے والے صدارتی اور بلدیاتی انتخابات کے نتائج دشمنوں کو مایوس کر دیں گے۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ 19 مئی کو ہونے والے صدارتی اور بلدیاتی انتخابات کا سب سے اہم موضوع عوام کی پولنگ سٹیشنوں پر وسیع پیمانے پر موجودگی ہے۔