گورننس میں خرابی کی ذمہ دار حکومتیں نہیں، تاجر، مزدور، طالبعلم، میڈیا و دیگر ہوتے ہیں: ڈاکٹر عائشہ
لاہور(نیوزرپورٹر)نجی شعبہ سے سٹےک ہولڈرز کی پالےسی رےفارمز مےں دلچسپی خوش آئند ہے۔ اُمےد ہے کہ دےگر انتظامی اصلاحات کی طرح حکومت پنجاب کی جانب سے پےش کی جانے والی ٹےکس پالےسی دےگر تمام صوبوں کے لےے رول ماڈل کا کردار ادا کرے گی۔ ان خےالات کا اظہار صوبائی وزےر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کےا۔ صوبائی وزےر نے کہا کہ گورنس مےں خرابی کی ذمہ دار حکومتےں نہےں ہوا کرتےں بلکہ زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے گروہ اسے متاثر کر رہے ہوتے ہےں جن مےں انتظامےہ ، تاجر ، مزدور، محقق، طالبعلم اور مےڈےا سب شامل ہوتے ہےں اس لےے اس نظام کی بہتری بھی ان تمام اراکےن کی مشترکہ کوششوں سے ہی ممکن ہے ۔ ےہی وجہ ہے کہ حکومت پنجاب اپنے آئندہ لائحہ عمل کی تےاری کے لےے تمام سٹےک ہولڈرز سے مشاورت کر رہی ہے ۔