خریف 2017ءکی کاشت کیلئے یوریا کھاد کی رعایتی نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کی تیاریاں مکمل
لاہور (پ ر) خریف 2017ءکی کاشت کیلئے یوریا کھاد کی رعایتی نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ این ایف ایم ایل کے ترجمان کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار کی پالیسی کے مطابق کاشتکاروں کی موسم خریف میں کھاد کی طلب کے مطابق وافر مقدار میں درآمدی یوریا این ایف ایم ایل کے سٹورز پر پورے پاکستان میں وافر مقدار میں دستیاب ہے جس سے خریف سیزن کی کھاد کی کمی اور بلیک مارکیٹنگ کی شکایت نہیں ہو گی درآمد یوریا کھاد کی این ایف ایم ایل کے سٹورز سے مقرر کردہ نرخ کے مطابق ڈیلرز کو سپلائی جاری ہے۔