حامد رضا کی چودھری شجاعت‘ راجہ ناصر عباس سے ملاقات‘ سیاسی اتحاد پر مشاورت
لاہور (خصوصی نامہ نگار)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے (ق) لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور مجلس وحدت المسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات کے دوران نئے سیاسی اتحاد پر مشاورت کی گئی اور مختلف سیاسی رہنماﺅں سے رابطوں کیلئے لائحہ عمل تیار کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ کل بھوشن کی سزا پر بھارت کا واویلا بلا جواز ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھارتی دھمکیوں کی بات نہ ہونا افسوسناک ہے۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کو ئی خارجہ پالیسی نہیں۔