بہترین کھلاڑی تیار کرکے ہم دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں:ظہیر عباس
لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) ہیڈآف کرکٹ اکیڈیمز سپورٹس بورڈ پنجاب ظہیر عباس نے کہا ہے کہ بہترین کھلاڑی تیار کرکے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں ہمارا ماضی شاندار رہا ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق کرکٹ اکیڈیمز میں کھلاڑیوں کی تربیت کرکے سپورٹس میں بہتری لانے کی کوششیں جاری ہیں ، اکیڈیمز میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں تاکہ وہ اچھا پرفارم کر سکیں کھلاڑی اسی طرح محنت کرتے رہے تووہ دن دور نہیں جب ہماری اکیڈیمز کے بچے قومی ٹیم میں شامل ہوں گے۔