پاکستانی فلمساز شاہنواز فوربز کی فہرست میں نمایاں
لاہور(شوبز ڈیسک )پاکستانی فلم ساز شاہنواز زالی کا نام 'فوربز کی 30 انڈر 30 ایشیا : انٹرٹینمنٹ اینڈ سپورٹس لسٹ' (30 سال سے کم عمرکے نوجوانوں کی کھیل اور انٹرٹینمنٹ کی فہرست) شامل کرلیا گیا۔ہدایتکار شاہنواز زالی کی ڈاکومنٹری سو قدم کو متعدد بین الاقوامی ایوارڈز سے نوازا گیا جن میں میامی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول اور گلوبل فلم فیسٹیول شامل ہیں۔ان کی فلم 'سو قدم' میں ایک نوجوان لڑکے کی زندگی کو پیش کیا گیا، اس فلم میں دکھایا گیا کہ کیسے ایک بچے کو خودکش بمبار بنادیا جاتا ہے۔