ماہرہ خان بالی ووڈ کے سو کروڑ کلب میں شامل
ممبئی(شوبز ڈیسک) ماہرہ خان پہلی پاکستانی اداکارہ ہیں جو بالی ووڈ کے سو کروڑ کلب میں داخل ہوئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اور ماہرہ خان کی فلم رئیس صرف بھارت میں 2017 کی پہلی سہ ماہی میں 21 ملین ڈالر کا بزنس کرچکی ہے اور اس بزنس نے ماہرہ خان کو پہلے نمبر پر پہنچا دیا ہے،ماہرہ خان نے بھارت کی صفِ اول میں شمار ہونے والی تمام اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔