چےف الےکشن کمشنر (ر) سردار محمد رضا کی اہلےت لاہور ہائیکورٹ مےں چےلنج
لاہور( آن لائن) چیف الیکشن کمشنر پاکستان جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا کی نااہلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے۔محمود اختر نقوی نے لاہور ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں پرنسپل سیکرٹری وزیراعظم پاکستان, چیئرمین الیکشن کمیشن آف پاکستان دیگر کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چیف الیکشن کمیشن ریٹائرڈ جج ہیں لیکن وہ خود کو حاضر سروس جج لکھتے ہیں۔ درخواست گزار کے مطابق قانون کے مطابق سردار محمد رضا خود کو حاضر سروس جج نہیں لکھ سکتے۔ درخواست گزار نے دعویٰ کیا کہ سردار محمد رضا حاضر سروس جج کی حیثیت سے دستخط کرتے ہیں جو غیر آئینی ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ سردار محمد رضا کو خود کو حاضر سروس جج ظاہر کرنے پر نااہل قرار دیا جائے۔
اہلیت چیلنج