فوج کی نگرانی میں الیکشن : انتخابی اصلاحات ذیلی کمیٹی نے تحریک انصاف کی تجویز مسترد کر دی
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) انتخابی اصلاحات کمیٹی نے پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے ملک میں عام انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔ وزیرقانون زاہد حامد کی زیر صدارت انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کی طرف سے ملک میں عام انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے کی تجویز پیش کی گئی تھی جو مسترد کر دی گئی۔ اجلاس میں آر اوز کی تقرری کا موجودہ طریقہ کار برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ زاہد خامد کا کہنا تھا پاک فوج کی پولنگ سٹیشنز پر تعیناتی سے اتفاق کرتے ہیں۔ فوجیوں کی تعیناتی کا فیصلہ الیکشن کمشن کی صوابدید ہے۔ پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کی تجویز کی مخالفت کی۔
انتخابی اصلاحات کمیٹی