ٹنڈوالہ یار: مضر صحت کھانا کھانے سے 3 افراد جاںبحق،4 کی حالت نازک
ٹنڈوالہ یار (رپورٹ: راجہ جاوید) ٹنڈوالہ یار میں ایک ہی خاندان مضر صحت کھانا کھانے سے بے ہوش ہو گئے تمام چھوٹے بڑے افراد کو سول ہسپتال ٹنڈوالہ یار منتقل کیا گیاجہاں ان کو طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے حالت غیر ہوگئی جہاں سے تمام افراد کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال حیدرآباد روانہ کر دیا گیا جہاں علاج کے دوران تین افراد اپنی زندگی کی بازی ہار گئے 4 افراد جن میں خمیسو بھیل، دادو بھیل، لیموں بھیل اورمسمات لچمی بھیل کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
مضرصحت کھانا/ ہلاکتیں