لندن میں چاقو حملے، مسلم خاتون سمیت 3 افراد قتل، شبہ میں 4 گرفتار
لندن ( آن لائن )لندن میں چاقو حملے، مسلم خاتون سمیت 3 افراد قتل لندن میں 24 گھنٹوں کے دوران نامعلوم افراد کی جانب سے کئے گئے چاقو حملوں میں مارے گئے افراد کی تعداد 3 ہوگئی مارے جانے والوں میں مسلم خاتون بھی شامل ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق حملے نارتھ ہولٹ اور مائل اینڈ کے علاقے میں کیے گئے۔ مسلمان خاتون کی شناخت سید جمانور اسلام کے نام سے کی گئی ہیں۔برطانوی پولیس نے حملوں کaے شبے میں چار افراد کو حراست میں لے کر ان سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے چاقو حملوں پر برطانوی پولیس کا کہنا تھا کہ دو سال کے دوران ان حملوں میں 20 فیصد اضافہ ہوا جو نہایت خطرناک بات ہے۔
چاقو حملے