خیبر پی کے میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد
پشاور (صباح نیوز)خیبر پی کے کی حکومت نے اہم فیصلہ کیا ہے، صوبے بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔ صوبائی انوائرنمنٹ کمیٹی کے مسودے کی وزیر اعلی نے منظوری دیدی ہے جس کے بعد صوبہ خیبر پی کے میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہو گئی ہے۔ قانون سازی کے لئے بل اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ وزیر صنعت شوکت یوسفزئی کے مطابق تین ماہ کے بعد نئے پلاسٹک بیگز بنانے پر پابندی عائد ہو گئی۔
پلاسٹک بیگز/ پابندی