لوڈشیڈنگ : حکومت نے بغیر شیڈول تین گھنٹے بجلی بند کرنے کی تصدیق کر دی
لاہور/ شیخوپورہ/ قصور/ کامونکے/ سادھوکے (اپنے نامہ نگار سے + نامہ نگاران + نمائندہ نوائے وقت) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شیخوپورہ کے علاقے جنڈیالہ روڈ میں سارے شہر سے زیادہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جنڈیالہ روڈ کی سب ڈویژن فورٹ کے تحت آنے والے معراج پارک فیڈر کو جان بوجھ کر لوڈ شیڈنگ میں ڈال دیا جاتا ہے۔ گرڈ سٹیشن کے ایک اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہمیں ہدایات دی گئی ہیں تاکہ دیہات میں کنڈیاں لگانے والے بجلی چوروں کو پریشان کیا جاسکے۔ اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں شریف شہریوں کا کیا قصور ہے، چوروں کو پکڑیں، شریفوں کی بجلی بند نہ کریں۔ چک امرو اور نورکوٹ میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے سے تجاوز کرگیا، مساجد میں پانی ختم ہونا معمول بن گیا۔ کئی ہسپتالوں میں آپریشن بھی ملتوی ہونے لگے، درجہ حرارت بڑھنے اور بجلی کو لوڈشیڈنگ کے باعث والدین نے سکولوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ چک امرو نورکوٹ میں بدترین لوڈشیڈنگ پر شہریوں کا احتجاج، دورانیہ اٹھارہ گھنٹوں سے تجاوز کرگیا، ہر آدھے گھنٹے بعد دو سے تین گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے کاروبار زندگی درہم برہم ہوکر رہ گیا۔ ہسپتالوں میں کئی اہم آپریشن ملتوی ہوکر رہ گئے، مساجد میں پانی کم پڑگیا، شہریوں نے شدید احتجاج کرتے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ منڈی صادق گنج میں سورج نے آگ برسانا شروع کردی، سکول جانے والے ننھے بچوں کے والدین شدید پریشان ہوگئے، سکول وقت میں تبدیلی کرنے کا مطالبہ کیا۔ منڈی صادق گنج اور گرد و نواح میں درجہ حرارت بڑھ کر 40 ڈگری تک پہنچ چکا ہے۔ بجلی کی بار بار ٹرپنگ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے زندگی اجیرن کردی۔ پاک پتن اور گرد و نواح میں شدید گرمی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ 10 گھنٹے سے تجاوز کرگئی۔ نمازی وضو کرنے سے محروم ہوگئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت ایسے اعلان ہی کیوں کرتی ہے جس پر عمل نہیں کروا سکتی۔ حکومت کی طرف سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا اعلان کیا گیا تھا لیکن یہاں تو کئی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ معمول بن چکا ہے۔ نارووال میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کادورانیہ 16گھنٹے سے تجاوز کر گیامزدور طبقہ بے روز گار ہوگیا نارووال ضلع میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے کاروبار بند ہوگئے ہیں گیپکو کی طرف سے مختلف حیلے بہانوں سے بجلی کو کئی کئی گھنٹے بند رکھا جاتا ہے کبھی پرمٹ کے نام پر کبھی ضروری مرمت کے نام پر، کبھی ریجنل کنٹرول سینٹر اسلام کے حکم پر بجلی کو بند رکھا جاتا ہے۔ کارخانے، فیکٹریاں، چھوٹے کاروبار تمام بند پڑے ہیں اور کاریگر ہاتھ ہاتھ دھرے بیٹھے نظر آرہے ہیں، بازاروں میں چلنے والے جنریٹروں نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بچوں کا پیٹ کاٹ کر بجلی کا بل بروقت ادا کرتے ہیں لیکن بجلی انہیں بھی میسر نہیں ہوتی۔ قصور میں دورانیہ کئی گھنٹے تک پہنچ گیا رات کو لوگ جاگ کر ذہنی مر یض بن گے مچھر وں نے بھی شہریوں پر یلغار کر دی عوام کو مچھروں کے رحم وکرم پر واپڈا والوں نے چھوڑ دیا حکومت کے دعوے دھرے رہ گئے الیکشن کا بھی آخری سال ختم ہوگیا مگر لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پایا جاسکا، سماجی سول سوسائٹی کی تنظیموں نے صحافیوں کو ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ وفاقی وزیر بجلی وپانی کے دعوے بھی کام نہیں دکھا سکے پانچ سالوں میں صرف عوام کو ٹرخاتے ہی رہے ہیں۔ قصور میں چمڑا تیا ر کر نیوالی فیکٹریوںاور دوسری پاور لومز و ٹینٹوں کے کاروبار بھی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے ٹھپ ہوچکے ہیں۔ پی ٹی آئی کے راہنماوں سردار فاخر علی ایڈووکیٹ، میاں فاروق انصاری نے کہا کہ حکومت کا آخری سال ہے عوا م سے کیے گے وعدے وفا نہیں ہوسکے۔شیخوپورہ سے ہمارے نامہ نگار کے مطابق شیخوپورہ شہر اور گرد و نواح میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ شروع ہوگئی۔ لوڈ شیڈنگ کیخلاف شیخوپورہ کے شہریوں نے ہاﺅسنگ کالونی، پریس کلب روڈ، پرانا شہر میں احتجاجی مظاہرہ کئے، حکومت کیخلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے بتایا کہ بجلی کی بندش سے ہسپتالوں میں مریضوں کے لواحقین سخت پریشان ہیں، مساجد میں وضو کے لئے پانی بھی دستیاب نہیں۔ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میاں عبدالسعید اور جنرل سیکرٹری لیاقت علی ایڈووکیٹ کی زیر قیادت ضلع کچہری میں احتجاجی مظاہرہ۔ساہیوال/ سرگودھا میں عوامی سماجی شہری حلقوںملک محمد اصغر،سےد عبد الواحد شاہ، گلزار انصاری، عباس اعوان، ملک طاہر فاروق، راجہ عارف، چوہدری محمد آصف ودےگر نے اےس ای واپڈا سرکل سرگودھا سے مطالبہ کےا ہے کہ غےر اعلانےہ لوڈشےدنگ کا دورانےہ کم از کم نماز کے اوقات مےں نہ کےا جائے۔
اسلام آباد (فواد یوسفزئی، دی نیشن رپورٹ) اگرچہ ملک کے مختلف حصوں میں 6 گھنٹے سے زائد بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے حکومت نے پہلی مرتبہ شیڈول کے بغیر 3 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی تصدیق کر دی۔ وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ملک کو 4240 میگاواٹ شارٹ فال کا سامنا ہے۔
تصدیق