مکرمی! سپیڈو بس سروس کا قیام پنجاب حکومت کا عوامی مفاد عامہ کے حوالے سے ایک بڑا اقدام ہے۔ لاہور کے ہزاروں افراد اس بس سروس کو استعمال کر رہے ہیں۔ سپیڈو بس کا سٹیشن لاہور ریلوے سٹیشن کے سامنے والی سڑک پر موجود ہے۔ سپیڈو سٹیشن کے گیٹ کے باہر کیچڑ اور گندگی پھیلی ہوئی ہے۔ یہ گندگی آنے جانے والوں کے لئے تکلیف کا باعث ہے۔ کیچڑ پر مچھروں کی کثرت ہے جو علاقے کے عوام اور مسافروں کی صحت کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ حکومت سے گزارش ہے کہ علاقے اور سڑک کی صفائی کو ممکن بناکر عوا م کی مشکلات کو کم کیا جائے۔ (اقراء عبدالمجید بیگ - لاہور)
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024