مکرمی! سیالکوٹ میں ٹماٹر 200/- روپے کلو، چکن گوشت 280 روپے فی کلو، دودھ 80/- وپے سے 100/- روپے فی کلو وہ بھی پانی کی ملاوٹ والا ملتا ہے۔ میں کئی سالوں سے صرف مسلم لیگ (ن) سے وابستہ ورکر ہوں۔ صدر پرویز مشرف کے دور میں ٹماٹر مہنگے ہوئے تو صدر صاحب نے کہا تھا کہ ٹماٹر استعمال کرنے چھوڑ دیں۔ اب آپ کی حکومت میں 200/- روپے فی کلو ٹماٹر فروخت ہو رہے ہیں۔ کیا ہم بھی ٹماٹر کھانا چھوڑ دیں۔ مشرف دور میں بہت مخالفت کی تھی اس وقت میں نے آپ کی حمایت کے بارے میں بہت کچھ تحریر کیا۔ پاکستان میں بہت سے ایسے لوگ ہیں جو کبھی کسی چیز کا ریٹ نہیں پوچھتے اور میرے جیسے لوگ ریٹ پوچھ کر گھر واپس چلے جاتے ہیں۔ اس مہنگائی کے دور میں میرے جیسے بہت سے لوگ زندہ نہیں رہ سکتے اور 2018ء کے الیکشن آپ کے حق میں ووٹ کیسے ڈال سکتے ہیں۔ جناب وزیراعلیٰ سے درخواست ہے کہ ٹماٹر، چکن، دودھ اور کھانے پینے کی اشیاء پر خصوصی توجہ دیں تاکہ میرے جیسے لوگ 2018ء کے الیکشن میں آپ کے حق میں ووٹ ڈال سکیں۔(سید لیاقت علی صدر بازار سیالکوٹ کینٹ)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38