رمضان پیکج یوٹیلیٹی اسٹورز نے 700سے زائد اشیاءکی قیمتوں میں کمی کر دی
اسلام آباد /لاہور ( این این آئی) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان المبارک ریلیف پیکج 2017ءکے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا ، مختلف برانڈز کی 700سے زائد اشیاءکی قیمتوں میں کمی کر دی گئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہو گا جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپویشن ہر سال کی طرح رواں سال بھی عوام کو خصوصی رمضان پیکج کے ذریعے مختلف اشیاءخوردو نوش سستے نرخوں پر مہیا کرے گی ۔ احترام رمضان میں یوٹیلیٹی ا سٹورز نے عوام کی سہولت کے لئے رمضان سے پہلے ہی خصوصی رعایت پر اشیاءضروریہ کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے جس کی وجہ سے عوام کو ملک بھرکے تمام اسٹورز پر رمضان سے پہلے بھی کم قیمتوں میں اعلیٰ کوالٹی کی اشیاءخوردونوش دستیاب ہوں گی ۔ یہ رعایت رمضان المبارک 2017ءکے آخر تک جاری رہے گی اور ساتھ ساتھ اس فہرست مین اضافہ ہوتا رہے گا ۔ جن اشیاءکی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے ان میں مختلف کمپنیوں کے گھی اور کوکنگ آئل ، چائے ، مصالحہ جات ، دودھ ، کھجور ، مشروبات اور دیگر ضروری اشیاءشامل ہیں ۔ یاد رہے کہ کارپوریشن اس سے پہلے بھی مختلف دانوں ، چینی اور دیگر اشیاءکی قیمتوں میں کمی کر چکی ہے۔
یوٹیلٹی ا سٹورز