حسن ابدال‘ گوردوارہ پنجہ صاحب میں بیساکھی میلہ شروع‘ سخت حفاظتی انتظامات
حسن ابدال (نامہ نگار) سکھ مذہب کا سالانہ مذہبی تہوار بےساکھی مےلہ گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال مےں گذشتہ روز سخت سکےورٹی اقدامات مےں شروع ہو گےا۔ مےلہ بےساکھی کی تےن روزہ تقرےبات مےں شرکت کے لےے پڑوسی ملک بھارت سے 1429 سکھ ےاتری خصوصی ٹرےنوں کے ذرےعے حسن ابدال پہنچ گئے۔ سکےورٹی انتظامات کا جائزہ لےنے کے لئے کمشنر راولپنڈی عظمت محمود ، رےجنل پولےس آفےسر محمد وصال فخر سلطان راجہ نے بھی گوردوارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال کا دورہ کےا۔ اخبار نوےسوں سے گفتگو کرتے ہوئے سکھ ےاترےوں کے جتھہ لےڈر گوےندر پال سنگھ نے کہا کہ پاکستان حکومت کی جانب سے ہر سال اقدامات مےں بہتری لائی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس دفعہ پولےس کے ساتھ ساتھ رےنجر کی تعےناتی سے سکھ ےاترےوں کے احساس تحفظ مےں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے اعلیٰ اقدامات پر حکومت پاکستان اور متروکہ وقف املاک بورڈ کی تعرےف کی۔
بےساکھی مےلہ