مواچھ گوٹھ سے گرفتار 5 دہشت گرد 10 روز کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
کراچی(وقائع نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دہشت گردی کا نیٹ ورک چلانے بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کرنے اور خطرناک اسلحہ گولہ بارود رکھنے کے الزام میں گرفتار کالعدم تنظیم کے 5 مبینہ دہشت گردوں کو 10 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ ملزمان کورینجرز نے مواچھ گوٹھ سے گرفتار کیا تھا‘ جن کے نام محمد نواز‘ بلال احمد‘ طاہر زمان‘ زمان اور در محمدشامل ہیں۔
ریمانڈ