ذوالفقار مرزا کے گردگھیرا تنگ ہوسکتا ہے‘ پی پی رہنما مطمئن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) لیاری امن کمیٹی کے سربراہ عذیر بلوچ کی گرفتاری پر پیپلزپارٹی کی صفوں میں کوئی کھلبلی نہیں ہے‘ پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں کا خیال ہے کہ بات بڑھی توسابق وزیر ذوالفقار مرزا تک جائے گی اور ان کی قربانی ہوگی کیونکہ وہ لیاری گینگ وار کے سرپرست تھے اورا نہوں نے لیاری گینگ وار کو ڈھائی لاکھ اسلحہ کے لائسنسوں کے اجراءکا اعتراف کیا تھا‘ جس پر مقتول ظفر بلوچ نے ٹی وی پر کہا تھا کہ ذوالفقار مرزا نے ہمیں ایم کیو ایم والوں کو مارنے کے لئے ا سلحہ دیا تھا۔ ذوالفقار مرزا ایم کیو ایم کو سبق سکھانا چا ہتے تھے۔ سابق صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر عذیر بلوچ کی گرفتاری کے لئے دوبارآپریشن کیا گیا جو کہ ناکام بنا دیا گیا۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے لیاری امن کمیٹی پر پابندی لگائی اور عذیر بلوچ کے سر کی 20 لاکھ روپے قیمت مقررکی۔
پی پی رہنما