پانامہ کیس کا فیصلہ آئے گا تو دیکھیں گے، قبل از وقت الیکشن کی کوئی تجویز نہیں: اسحاق ڈار
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) انتخابی اصلاحات کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ عام انتخابات قبل از وقت کرانے کی کوئی تجویز زیرغور نہیں۔ قبل از وقت انتخابات وزیراعظم کی صوابدید ہے۔ پانامہ کیس کا فیصلے آئے گا تو دیکھیں گے۔ ہر فیصلہ صدیوں تک یاد رکھا جاتا ہے۔ انتخابی اصلاحات کا پیکیج بجٹ سے پہلے تیار کر لیں گے۔ فوجی عدالتوں کیلئے قانون سازی کے باعث انتخابی اصلاحات تاخیر کا شکار ہوئیں۔ انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر اجلاس منعقد کرے گی۔
اسحاق ڈار